آج کے زمانہ میں چھوٹے اور علیحدہ خاندانوں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، وہیں آندھرا پردیش کے کلیاندورگ منڈل کے گاؤں کرلاپلی میں ایک خاندان روایتی مشترکہ خاندانی نظام کو برقرار رکھتے ہوئے منفرد مثال قائم کر رہا ہے۔ چمّالا ناگپا اور کوٹلا یلاپا کی نسلوں سے تعلق رکھنے والے خاندان کی چھ نسلیں آج بھی ایک ہی چھت تلے رہتے ہوئے ذمہ داریاں، وسائل اور طرز زندگی آپس میں بانٹ رہی ہیں۔
نسل در نسل چلے آ رہے اس خاندانی نظام نے اب 20 گھروں میں پھیلے 75 افراد پر مشتمل ایک بڑے
خاندان کی شکل اختیار کر لی ہے۔ باہمی تعاون، اتحاد اور احترام پر مبنی ان کا طرز زندگی علاقے بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔اور 120 ایکڑ زرعی اراضی پر مشترکہ طور پر کاشتکاری کرتا ہے۔خاندان کے پاس 1,100 بھیڑیں، 70 بھینسیں، 50 گائیں، تین ٹریکٹر، ایک ٹرک اور دو بسیں ہیں۔ مویشیوں سے حاصل ہونے والا دودھ نہ صرف گھریلو استعمال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ شیر خوار بچوں والے غریب خاندانوں کو مفت بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ مشترکہ خاندانی نظام کی یہ مثال علاقے بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔