the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 اپریل ( یواین آئی) دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے پیرکی رات 10 بجے سے 26 اپریل کی صبح 5 بجے تک دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے اسپتالوں میں اب جگہ نہیں ہے  طبی سہولیات درہم برہم ہوجائے اور کوئی خوفناک سانحے کا سامنا کرنا پڑے ، اس سے پہلے ہمیں سخت قدم اٹھانے ہوں گے انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا ، جس کے بعد حکومت کو لگا کہ اب لاک ڈاؤن جیسے سخت قدم اٹھانے ہی ہو گا ۔ اگر اب سخت اقدامات نہیں کئے گئے تو نظام درہم برہم ہو جائے گا ۔ تمام حالات کا جائزہ لینے کا لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے دہلی کے باشندوں سے لاک



ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے رات دس بجے سے اگلے پیر کی صبح پانچ بجے تک چھ دنوں کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔ اس دوران لازمی خدمات جاری رہیں گی ۔ شادی کی تقریب میں 50 افراد شرکت کرسکیں گے۔ ہماری درخواست ہے کہ لاک ڈاؤن پر عمل کریں ، گھر سے باہر نہ نکلیں۔ آپ نے ہر بار میری بات مانی ہے ، پوری امید ہے کہ آپ اس بار بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔
مسٹر کیجریوال نے کل کہا تھا کہ انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے فون پربات کرکے دہلی میں بستروں اور آکسیجن کی کمی کے تعلق سے جانکاری دی ہےاور ان سے مرکزی سرکار کے اسپتالوں میں 10 ہزار میں سے سات ہزار بیڈ کورونا مریضوں کے لئے مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، جو ابھی 1800 بیڈ ہی مختص ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.