آندھرا پردیش 12 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) ریاست آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کونیجیتی روسایا کی اہلیہ شیولکشمی کا انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 86 برس تھی اور وہ کچھ عرصے سے بڑھاپے کی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے پیر کی صبح
حیدرآباد کے امیر پیٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ شیولکشمی کی موت سے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی گہرے غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف سیاسی رہنماؤں نے روشیا کی اہلیہ شیولکشمی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔