تلنگانہ 22 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) فون ٹیپنگ کیس میں سابق وزیر اور بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ کو اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی ہے۔ نوٹس میں انہیں جمعہ کی صبح 11 بجے جوبلی ہلز دفتر میں تفتیش کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔فون ٹیپنگ کیس میں اس سے قبل سابق وزیر
ہریش راؤ سے ایس آئی ٹی نے تقریباً ساڑھے سات گھنٹے طویل پوچھ تاچھ کی تھی۔ حکام نے واضح ہدایت دی ہے کہ اس کیس کی تفتیش سے متعلق کسی بھی گواہ سے کسی صورت رابطہ نہ کیا جائے اور نہ ہی انہیں متاثر کرنے کی کوشش کی جائے۔ غیر قانونی فون ٹیپنگ کے الزامات پر 10 مارچ 2024 سے تفتیش جاری ہے۔ اب تک بعض ملزمین کے خلاف مرکزی چارج شیٹ داخل کی جا چکی ہے۔