the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے خلاف سخت قوانین بنائے جانے چاہئیں؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں فہرست رائے دہندگان پر جامع نظر ثانی یعنی ایس آئی آر کے لیے ترمیم شدہ نیا شیڈول جاری کیا ہے۔ ووٹر رجسٹریشن، ووٹر کی تفصیلات میں ترمیم اور انیومریشن فارم جمع کرنے کے عمل کو مؤثر طریقے سے مکمل کرنے کے مقصد سے الیکشن کمیشن نے آخری تاریخ میں توسیع کی ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق:
آندھرا پردیش میں 20 نومبر تک 
تلنگانہ میں 26 نومبر تک توسیع کی گئی ہے 
ووٹر لسٹ کی حتمی اشاعت: 30 نومبر

دونوں ریاستوں کے چیف الیکٹورل آفیسرس کی تجاویز اور سیاسی جماعتوں کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے یہ اہم احکامات جاری کیے ہیں۔اس نئی تاریخ کے تحت عوام اور نئے



ووٹروں کو درخواستیں جمع کرانے کے لیے اضافی وقت ملے گا۔ اس کے علاوہ دعوے اور اعتراضات (Claims & Objections) وصول کرنے کے عمل کے لیے بھی توسیع شدہ مدت فراہم کی گئی ہے۔حکام کے مطابق دیہی اور شہری علاقوں میں بوتھ لیول آفیسرس گھر گھر جا کر ان اہل شہریوں کی تفصیلات درج کریں گے جن کا اندراج ابھی باقی ہے۔اس دوران بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو بھی ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔ توسیع شدہ مدت کے دوران موصول ہونے والے دعووں اور اعتراضات کی متعلقہ حکام زمینی سطح پر مکمل جانچ کریں گے اور ان کا ازالہ کریں گے۔الیکشن کمیشن نے تمام اہل ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اضافی مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی ووٹر لسٹ میں نام اور دیگر تفصیلات کی تصدیق کر لیں، تاکہ کسی بھی غلطی کو بروقت درست کیا جا سکے۔



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.