ذرائع:
ریاست مہاراشٹر میں اب دکانیں، ہوٹلز اور دیگر تجارتی ادارے 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی
حکومت نے نیا حکمنامہ جاری کیا ہے۔ البتہ شراب فروخت کرنے والی اور شراب پیش کرنے والی دکانوں کو اس رعایت سے باہر رکھا گیا ہے۔ اب تک ممبئی کو ہی "کبھی نہ سونے والا شہر” کہا جاتا تھا، لیکن اب پورے مہاراشٹر میں دکانیں اور ہوٹلز دن رات کھلے رکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔