the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کھٹمنڈو ، 12 جولائی (یو این آئی) نیپال کے صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے نیپال کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے  مسٹر دیبا منگل کو شام 6 بجے حلف لیں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق ، صدر نے نیپالی سپریم کورٹ کے آئین بنچ کے پیر کے حکم کی تعمیل میں آئین کے آرٹیکل 76 (5) کے تحت یہ اقدام اٹھایا ہے۔ مسٹر دیوبا پانچویں بار ملک کے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔
صدارتی سکریٹریٹ نے مسٹر دیوبا کو ان کی تقرری کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ شام 6 بجے شیتل



نواس میں تقریب حلف برداری کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ادھر ، نئی مخلوط حکومت میں شامل ہونے والے چہروں کے حوالے سے دارالحکومت کھٹمنڈو میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔
نیپال میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پیر کے روز سبکدوش وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی سفارش پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے صدر ودیا دیوی بھنڈاری کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔ چیف جسٹس چولندر شمشیر رانا کی سربراہی میں پانچ ججوں کے آئین بنچ نے پارلیمنٹ کی تحلیل کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.