ڈھاکہ ، 2 جولائی (یو این آئی) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو توہین عدالت کیس میں 6 ماہ قید کی سزاسنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو بدھ کو توہین عدالت کیس میں چھ ماہ قید کی سزاسنائی گئی ہے، بنگلہ دیش کی انٹر نیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے توہین عدالت کیس میں
حسینہ واجد کو مجرم قرار دے دیا۔
ڈھا کاٹربیون کے مطابق جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی سر براہی میں تین رکنی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے ، مبینہ آڈیو لیک میں شیخ حسینہ کو اپنی جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ چھاترالیگ کے مقامی رہنما شکیل سے یہ کہتے سنا گیا کہ میرے خلاف 227 مقدمات ہیں، اس لیے دوسو سے یہ سنا ستائیس لوگوں کو مارنے کالائسنس مل گیا ہے۔