the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے خلاف سخت قوانین بنائے جانے چاہئیں؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: ونستھلی پورم کی شی ٹیمز کی جانب سے حیات نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج میں شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام کے دوران طلبہ کو شی ٹیمز کی خدمات، حقیقی واقعات پر مبنی کیس اسٹڈیز، انسانی اسمگلنگ، کم عمری کی شادیاں، بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور آن لائن لون ایپ کے ذریعہ ہونے والے دھوکہ دہی کے واقعات سے واقف کروایا گیا۔



اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کی اہمیت اور جرائم کی روک تھام میں ان کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ پولیس عہدیداروں نے طلبہ کو ہدایت دی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری پولیس مدد کے لیے 112 پر ڈائل کریں، جبکہ ضرورت پڑنے پر ملکاجگیری پولیس سے واٹس ایپ نمبر 8712662111 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ملکاجگیری پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر بچے کا تحفظ اور ہر آواز کو بااختیار بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.