ذرائع:
دہلی فسادات کی منصوبہ بندی کے ملزم شرجیل امام نے بہار اسمبلی انتخابات لڑنے کے لیے کرکڑڈوما کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ توقع ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپائی آج ( 14 اکتوبر) کو عبوری ضمانت کی درخواست پر
سماعت کریں گے۔ شرجیل امام نے 15 سے 29 اکتوبر کے درمیان عبوری ضمانت کی درخواست کی ہے۔ شرجیل نے درخواست میں کہا ہے کہ وہ سیاسی قیدی اور طالب علم کارکن ہیں اور بہار کے بہادر گنج سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شرجیل امام کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور وہ آزاد امیدوار ہیں۔