ذرائع:
2020 کے دہلی فسادات کی مبینہ سازش کے مقدمہ میں ملزم شرجیل امام نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں محفوظ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے میں تاخیر اور ضمانت پر عائد ایک سالہ پابندی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہونے کا
حوالہ دیتے ہوئے راحت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مقدمہ میں 18 ملزمین کے خلاف 25 ستمبر 2020 کو فردِ جرم داخل کی گئی تھی اور استغاثہ نے 47 محفوظ گواہوں سمیت 900 سے زائد گواہوں کی فہرست پیش کی ہے، لیکن تقریباً چھ سال نو ماہ گزرنے کے باوجود کسی ایک گواہ کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا جاسکا