ذرائع:
تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں 17 اکتوبر کو پولیس کانسٹیبل پرمود کمار کو قتل کرنے والے ملزم شیخ ریاض کو گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں پولیس کے انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا گیا۔ ریاض کی تدفین منگل کی فجر بودھن روڈ کے قبرستان میں صرف گھر والوں اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں عمل میں آئی۔ذرائع کے مطابق ریاض کی نعش کا پوسٹ مارٹم نصف شب
دو بجے تک جاری رہا، اور تین بجے سخت سیکیورٹی میں اسے ہاسپٹل سے منتقل کیا گیا۔ ریاض کو اتوار کو شہر کے مضافات میں ایک پرانی لاری کے کیبن میں چھپے ہونے کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے دوران اس نے فرار ہونے کی کوشش کی اور ایک بائیک مکینک کو چاقو سے زخمی کیا، خود بھی زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق، ریاض کے خلاف متعدد سنگین مقدمات درج تھے اور انکاؤنٹر کے بعد ہاسپٹل میں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔