the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18جنوری (یو این آئی) قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ خاتون مظاہرین کی روشن کی گئی شمع کی روشنی پورے ملک میں پہنچ چکی ہے اور احتجاج کی یہ شمع اس وقت پورے میں خواتین نے رات دن کا مظاہرہ کرکے جلا رکھی ہے اور اس وقت دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، خوریجی، جعفرآباد، ترکمان گیٹ، جامع مسجدسمت ملک تقریباً پچاس سے زائد مقامات پر مظاہرے ہورہے ہیں۔
شاہین باغ میں قومی شہریت قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ، لائبریری میں گھس کر طلبہ پر کی گئی پولیس کی وحشیانہ کارروائی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ کے ساتھ بربریت کے خلاف 16دسمبر سے خواتین دن رات کا مظاہرہ کر رہی ہیں جس کی حمایت میں پورے ملک سے سرکردہ شخصیات آرہی ہیں اور وہاں بارش اور سرد موسم کے باوجود خواتین کے جوش و خروش اور



حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ وہاں انڈیا گیٹ بھی ہیں اور ہندوستان کا نقشہ بھی ہے اور ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کا حقیقی نظارہ یہاں دیکھنے کو ملتا ہے۔ مختلف چھوٹے چھوٹے گروپ میں بچے بچیاں، اسکول و کالج کے لڑکے لڑکیاں اس سیاہ قانون کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے آزادی کے حق میں نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں۔
اس وقت پورا جامعہ نگر مجسم احتجاج نظر آرہا ہے۔ اسکول سے آتے ہوئے بچے بھی اس سیاہ قانون کے نعرے لگاتے ہوئے گھرآتے دکھائی دیتے ہیں۔ شاہین باغ کے خواتین میں ہندی میڈیا کی جھوٹی رپورٹ کے سلسلے میں کافی ناراضگی ہے۔ احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ بی جے پی آئی ٹی سیل کی یہ کارستانی ہے۔ وہ لوگ خواتین کی آواز سے خوف زدہ ہیں اور اس لئے گھٹیا حرکت پر اترآئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو مظاہرہ کا سامنا کرنا چاہئے چہ جائے کہ وہ مظاہرہ کے بارے میں غلط باتیں کر رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.