the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 5 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ دارالحکومت کے شاہین باغ میں جاری دھرنا اور مظاہرہ کو ختم کرنے کے لئے جمعہ کو عرضی کی سماعت کرے گا۔
درخواست گزارنند کشور گرگ نے معاملے کی جلد سماعت کے لئے کل چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی والی ڈویژن بینچ کے سامنےمعاملے کا خصوصی طور پر ذکر کیا ، جس میں درخواست گزار سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کیس کی جلد سماعت کے لئے مینشننگ رجسٹرار سے رجوع کرے۔
مسٹر گرگ کے رجسٹرار کے سامنے خصوصی ذکر کرنے کے بعد عرضی کی سماعت کے لئے اب 7 فروری جمعہ کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔ بینچ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
درخواست میں مطالبہ



کیا گیا ہے کہ شاہین باغ میں جاری احتجاج کو ختم کیا جائے تاکہ کلندی کنج اور شاہین باغ کا راستہ دوبارہ کھولا جاسکے۔ اس کے لئے عدالت مرکزی حکومت اور متعلقہ محکمہ کو حکم دے۔
درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت مرکزی حکومت کو عوامی مقامات پر دھرنا اور مظاہرہ پر پابندی کے لئے رہنما اصول جاری کرنے کا حکم دے۔
کالندی کنج شاہین باغ راستہ بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ لوگ ڈی این ڈی فلائی اوور اور آشرم جیسے متبادل راستوں سے سفر کرنے پر مجبور ہیں ، جس کی وجہ سے مسافر قیمتی وقت اور ایندھن کی بربادی ہورہی ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.