: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ (17 اپریل 2026) تلنگانہ ریاست میں گرمی کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے اور درجہ حرارت مسلسل 43 ڈگری سے اوپر جا رہا ہے۔ حیدرآباد محکمہ موسمیات نے 33 اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ پانچ دن مزید سخت گرمی کی وارننگ دی ہے۔نرمل اور
نظام آباد میں 43.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی درجہ حرارت 43 ڈگری کے آس پاس رہا۔ حیدرآباد میں 41.4 ڈگری درج کیا گیا۔محکمہ نے عوام کو دوپہر میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے، تاہم 19 سے 22 اپریل کے درمیان کچھ علاقوں میں بارش کی امید ظاہر کی گئی ہے۔