ذرائع:
تلنگانہ میں سردی کی لہر میں شدت برقرار ہے، خصوصاً شمالی اضلاع میں درجہ حرارت سنگل ڈِجٹ تک پہنچ گیا۔ کوہیر میں 7.4 ڈگری اور سرپور یو میں 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 نومبر تک جنوب مشرقی خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے جو 24 نومبر تک تبدیل ہوکر
جنوب مغربی خلیج بنگال کی سمت بڑھے گا۔اس نظام کے اثر سے آئندہ دو دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری کم رہے گا۔ اگلے 48 گھنٹوں تک موسم ابر آلود رہے گا اور صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔ ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 29 ڈگری اور کم سے کم 15 ڈگری رہ سکتا ہے، جبکہ ہوائیں شمال مشرقی سمت سے 4 تا 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔