the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 5 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں معدنیات ریگولیشن (ترمیمی) بل، 2020 منظور کرانے کے دوران اسپیکر کی میز سے ایوان میں کام کاج سے متعلق کاغذات اٹھاکر پھاڑ دینے کے الزام میں کانگریس کے سات اراکین کو جمعرات کو پورے بجٹ اجلاس کے لئے معطل کردیا گیا۔
تین بار کارروائی ملتوی کئے جانے کے بعد تین بجے بج ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو صدر نشیں ڈپٹی اسپیکر میناکشی لیکھی نے کانگریس کے گورو گوگوئی، ٹی این پرتاپن، ڈین کوریاکوس، بینی بہنان، منیکم ٹیگور، گرجیت سنگھ اوجلا اور راج موہن انیتھن کو نامزد کیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ان اراکین کو بجٹ اجلاس کے بقیہ اجلاس کی مدت کے لئے معطل کرنے کی تجویز پیش کی جسے ایوان نے صوتی ووٹ سے منظور کردیا۔ اس کے بعد صدر نشیں نے ان تمام اراکین کو معطل کرنے کی ہدایت دی اور انہیں فوری طورپر ایوان سے باہر جانے کے لئے



کہا۔ ساتھ ہی انہوں نے ایوان کی کارروائی آج پورے دن کے لئے ملتوی کردی۔
اس سے پہلے اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے دوبار کارروائی ملتوی کئے جانے کے بعد دوپہر دو بجے جب کارروائی شروع ہوئی تو حکومت نے شور و غل کے درمیان بغیر بحث کے اس بل کو منظور کرانے کی کوشش کی۔ اس دوران کانگریس کے کچھ اراکین نے صدر نشیں رما دیوی سے ایوان میں کام کاج سے متعلق کاغذات چھین کر پھاڑ دیئے اور کارروائی دوپہر تین بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔
دوپہر بعد تین بجے کارروائی پھر سے شروع ہوئی تو صدر نشیں میناکشی لیکھی نے کہاکہ ملک کی پارلیمانی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہے کہ اسپیکر کی میز سے ایوان میں کام کاج سے متعلق کاغذات پھاڑ دیئے جائیں۔ انہوں نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کانگریس کے سات اراکین کو نامزد کیا اور ایوان نے انہیں معطل کرنے کی تجویز صوتی ووٹ سے منظور کردی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.