the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 5 فروری ( یواین آئی) دہلی ہائی کورٹ نے نربھیا معاملے کے چاروں قصورواروں کے ڈیتھ وارنٹ کے عمل کو ملتوی کرنے کے لئے نچلی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرنے سے بدھ کو انکار کرتے ہوئے سات دن کے اندر اندر تمام قانونی متبادل بروئے کار لانے کا حکم دیا۔جج سریش كیت نے آج اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ چاروں قصورواروں کو الگ الگ پھانسی دینے کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری نہیں کئے جا سکتے ۔ عدالت نے کہا کہ سبھی قصورواروں کو ایک ساتھ ہی پھانسی ہوگی ۔ جج كیت نے چاروں مجرموں کو ہدایت دی ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں تو آج سے ایک ہفتے کے اندر اندر آپ اپنی سبھی قانونی خانہ پری پوری کر لیں۔عدالت نے کہا کہ قصوروار مکیش کو صرف اس لئے الگ نہیں کیا جا سکتا ہے کہ وہ سارے متبادل بروے کا ر لا رہا ہے ۔ عدالت نے افسران کی بر وقت کارروائی نہیں کرنے پر تنقید کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ سپریم کورٹ نے چاروں کی پھانسی کی



سزا کو مئی 2017 میں برقرار رکھا تھا ۔ اس کے باوجود افسران سو رہے تھے۔جج كیت نے کہا کہ ایک ہفتے بعد ڈیتھ وارنٹ لاگو کرنے کا عمل کو شروع ہو جائے گا ۔ جج كیت نے اتوار کو اس معاملے پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی سرکار اور دہلی حکومت کی مشترکہ درخواست پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا ۔ واضح ر ہے کہ چاروں کی پھانسی دو مرتبہ ٹل چکی ہے ۔ پہلے 22 جنوری کو پھانسی کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد یکم فروری کو پھانسی کے لئےڈیتھ وارنٹ جاری ہوا تھا لیکن قصورواروں کے قانونی عمل کو اپنانے کا عمل پورا نہ ہونے کی دلیل پر پھانسی دو بارہ ٹل گئی ۔ نربھیا معاملے میں ونے کمار شرما، مکیش کمار سنگھ، پون گپتا اور اکشے کمار کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے ۔ اس معاملے میں کل چھ ملزم تھے جس میں سے ایک نے سماعت کے دوران ہی تہاڑ جیل میں پھانسی لگا لی گئی تھی جبکہ ایک اور نابالغ تھا جو سزا پوری کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.