the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،29 مئی(یواین آئی)ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) متاثرین کی تعداد ہرروز بڑھنے کی وجہ سے اس وبا کی خطرناک شکل بڑھتی جارہی ہے اورپچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 7466 نئے معاملے سامنے آنےسے مریضوں کی کُل تعداد 1,65,799 پر پہنچ گئی ہے اور اس مدت میں 175 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثر 3414 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی کل تعداد 71,106 ہوگئی ہے۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کئےگئے اعدادو شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک اس سے 1,65,799 لوگ



متاثر ہوئے ہیں اور 4706 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ملک میں فی الحال کورونا کے کل 89987 فعال معاملے ہیں۔ملک میں بدھ کو اور منگل کو نئے معاملوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔بدھ کو 6387 اور منگل کو 6535 نئے معاملے سامنے آئے تھے اس کے بعد دو دن سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔
مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔اس ریاست میں کورونا نے بہت قہر برپایا ہے۔مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 2598 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اس کے بعد ریاست میں اب تک اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر59,546 ہوگئی ہے۔ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 1982 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور18,616 اس کے انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.