تلنگانہ 9 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر آفس اور گورنر کی سرکاری رہائش گاہ لوک بھون کو دھماکوں سے اُڑانے کی سنگین دھمکی دی گئی ہے۔ نامعلوم شخص نے یہ دھمکی گورنر آفس کو ای
میل کے ذریعے روانہ کی۔ اس سلسلے میں گورنر آفس کے عملہ نے پنجہ گٹہ پولیس میں شکایت درج کروائی، جس پر گورنر کے سی ایس او سری نیواس کی تحریری فریاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔