دہلی 6 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) کانگریس کی سینئر قائد سونیا گاندھی کو منگل کے روز نئی دہلی کے سر گنگا رام ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی کی طبیعت مستحکم ہے اور انہیں احتیاطی طور پر طبی نگرانی میں
رکھا گیا ہے۔ وہ سینے کے ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں ہیں اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی تشویش کی بات نہیں ہے اور سونیا گاندھی خیریت سے ہیں۔ ان کی صحت سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔