: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی 8 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی چہارشنبہ کی علی الصبح انتقال کر گئیں۔ان کی عمر 94 برس تھی وہ طویل عرصہ سے عمر رسیدگی سے متعلق عوارض میں مبتلا تھیں اور نوئیڈا کے ایک ہاسپٹل میں زیرِ علاج تھیں، جہاں صبح تقریباً 4 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کے داماد رضی الرحمٰن قدوائی نے اس کی تصدیق کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی میت
کو آج دوپہر 3 بجے ان کی رہائش گاہ سے روانہ کیا جائے گا، جبکہ شام 5 بجے نظام الدین قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔محسنہ قدوائی یکم جنوری 1932 کو اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کم عمری میں ہی سیاست میں قدم رکھا اور ریاستی سطح سے قومی سطح تک نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ اتر پردیش کے میرٹھ حلقہ سے کئی مرتبہ لوک سبھا کی رکن منتخب ہوئیں، جبکہ 2004 سے 2016 تک چھتیس گڑھ سے راجیہ سبھا کی رکن رہیں۔