the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 09 جون (یو این آئی) اتر پردیش کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر جتن پرساد نے بدھ کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔
مرکزی وزیر پیوش گوئل اور پارٹی کے قومی میڈیا انچارج اور رکن پارلیمنٹ انل بلونی نے دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر میں مسٹر پرساد کو رکنی کی رسید سونپی اور گلدستہ پیش کرکے انہیں پارٹی میں شامل کیا۔
اس موقع پر مسٹر پرساد نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے کانگریس کے ساتھ تین نسلوں کے تعلقات کو ترک کرنے کا فیصلہ بہت ہی غوروفکر



کےبعد کیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ "میری نظر میں صرف بی جے پی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے ، باقی فرد پر مبنی یا علاقائی جماعتیں ہیں۔ یہ دہائی عالمی سطح پر ہندوستان کے مستقبل کے لئے بہت اہم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے دن رات ایک کر رہے ہیں۔ مجھے بھی تھوڑی خدمت کرنے کا موقع ملے گا۔‘‘
انہوں نے بتایاکہ کانگریس میں رہنے سے یہ محسوس ہوا کہ اس پارٹی میں رہنے سے لوگوں کے مفادات کا تحفظ نہیں ہوسکتا ہے۔ اگر آپ لوگوں کے مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتے ہیں تو پھر سیاست میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.