مہاراشٹر 6 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) کانگریس کے سینئر قائد اور سابق مرکزی وزیر سریش کلمڈی منگل کے روز طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔انہیں مہاراشٹرا کے شہر پونے کے دیناناتھ منگیشکر ہاسپٹل میں زیرِ علاج رکھا گیا تھا۔ ان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کی نعش دوپہر 2 بجے تک پونے کے ایرنڈوانے میں واقع
کلمڈی ہاؤس میں رکھی جائے گی جبکہ آخری رسومات سہ پہر 3:30 بجے ادا کی جائیں گی۔ سريش کلمڈی پونے کے ایک بااثر سیاسی قائد رہے، وہ کئی مرتبہ لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے اور مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے کے طور پر بھی خدمات انجام دیں،اس کے علاوہ وہ طویل عرصے تک انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر رہے اور قومی سطح پر کھیلوں کی انتظامیہ سے گہرا تعلق رکھتے تھے۔