ذرائع:
جَمّوں میں 30 سے زائد پاکستانی دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔حکام کے مطابق دہشت گرد ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لیے پہاڑی علاقوں، جنگلات اور دور دراز وادیوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔ دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر
نظر رکھنے کے لیے ڈرونز، تھرمل امیجس اور گراؤنڈ سینسرس تعینات کیے گئے ہیں۔جَمّوں میں شدید سردی کے باعث پہاڑی علاقوں میں عارضی نگرانی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ مسلسل نظر رکھی جا سکے۔ دوسری جانب جموں و کشمیر میں برفباری کے سبب حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گرد گروہ بین الاقوامی سرحد عبور کر کے دراندازی کی کوششیں کر رہے ہیں، جس پر سکیورٹی فورسز نے نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔