: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے تحت بی جے پی امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی گئی ہے۔ بی جے پی ہائی کمان نے صرف ایک نام کے ساتھ دوسری فہرست جاری کی ہے۔ اس سلسلے میں بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے جمعہ کو ایک بیان جاری کیا۔ محبوب نگر اسمبلی سیٹ سے بی
جے پی قیادت نے اے پی متھن کمار ریڈی کا اعلان کیا ہے۔ متھن کمار ریڈی سابق رکن پارلیمنٹ جیتندر ریڈی کے فرزند ہیں۔
واضح ر ہے کہ بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ماہ کی 22 تاریخ کو جاری کی گئی تھی۔ بی جے پی کی پہلی فہرست میں جملہ 52 امیدوارشامل ہیں۔ اس بار بی جے پی کے تین ارکان پارلیمنٹ بنڈی سنجے، سویام باپو راؤ اور دھرما پوری اروند اسمبلی انتخابات میں کھڑے ہیں۔