: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے بینک کھاتوں کو سیل کرنے کی کارروائی کو جمہوریت کے لیے گہرا دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کثیر جماعتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ملک گیر سطح پر جدوجہد کرے گی اور سڑکوں پر اترے گی۔
کانگریس کے رہنماوں نے کہا کہ کانگریس مودی حکومت کے اس غیر آئینی اقدام سے ڈرنے والی نہیں ہے اور پارٹی اپنے حقوق کے لیے قانونی پہلووں کا استعمال کرتے ہوئے سڑکوں پر اترے گی اور مودی
حکومت کی آمریت کو رائے عامہ کی عدالت میں بے نقاب کرے گی۔ مسٹر کھڑگے نے کہا ' طاقت کے نشے میں چور مودی حکومت نے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا ہے۔ یہ جمہوریت پر گہرادھچکا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے غیر آئینی طریقے سے کو پیسہ اکٹھا کیا ہے اسے انتخابات میں استعمال کرے گی۔ لیکن ہم نے کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے جو پیسہ اکٹھا کیا ہے اسے سیل کر دیا گیا ہے۔ اسی لیے ہم نے کہا ہے کہ مستقبل میں انتخابات نہیں ہوں