تلنگانہ 27 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں بلدی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ریاست کی سات میونسپل کارپوریشنوں اور 116 بلدیات کے لیے انتخابات منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں ریاستی الیکشن کمشنر رانی کمودِنی نے تمام اضلاع کے کلکٹرس، ایس پیز اور پولیس کمشنرز کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے انتخابی انتظامات پر تبادلۂ خیال کیا، جس کے بعد شیڈول
کا اعلان کیا گیا۔شیڈول کے اجرا کے ساتھ ہی ریاست بھر میں ضابطۂ اخلاق فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے۔ 28 تاریخ سے نامزدگیاں وصول کی جائیں گی جبکہ 31 تاریخ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ ان بلدیاتی انتخابات میں 53 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ پولنگ 11 فروری کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 13 فروری کو انجام دے کر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔