the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 7مارچ (ایجنسی) سپریم کورٹ ایودھیا کی رام جنم بھومی بابری مسجد تنازعہ کو ثالثی کے ذریعہ حل کرنے کے مسئلہ پر جمعہ کو فیصلہ سنائے گی۔ عدالت عظمی کے ایڈیشنل رجسٹرار (فہرست) کی طرف سے آج شام جاری نوٹس میں اس کی اطلاع دی گئی۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی بنچ کل اس بارے میں حکم جاری کرے گی کہ ایودھیا تنازعہ کا نپٹارہ ثالثنی کے ذریعہ کیا جائے گا یا نہیں۔ آئینی بنچ نے کل سماعت کے بعد اس معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ خیال رہے کہ آئینی بنچ کے سامنے ثالثی کے مسئلہ پر کل سماعت ہوئی تھی جس میں دونوں ہندو فریقین نرموہی اکھاڑہ اور رام للا وراجمان کے وکلا نے اس



تنازعہ کو ثالثی کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ مکمل طورپر زمینی تنازعہ کا ہے اور اسے ثالثی کے ذریعہ نہیں سلجھایا جانا چاہئے۔ مسلم فریق کی طرف سے پیش سینئر وکیل راجیو دھون نے حالانکہ ثالثی کی مخالفت نہیں کی تھی ۔ عدالت عظمی نے ہندو فریقین کی طرف سے ثالثی سے انکار کئے جانے پر حیرت ظاہر کی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ ماضی پر اس کا کوئی زور نہیں ہے لیکن وہ بہتر مستقبل کی کوشش ضرور کرسکتی ہے۔

آئینی بنچ نے اس کے ساتھ ہی اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا کہ ایودھیا تنازعہ کا نپٹارہ ثالثی کے ذریعہ ہوگا یا نہیں۔ آئینی بنچ میں جج گوگوئی کے علاوہ جج ایس اے بوبڈے، جج اشوک بھوشن، جج ڈی وائی چندرچوڑ اور جج ایس عبدالنذیر شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.