the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 8 اکتوبر (ایجنسی) ہندوستان اور فرانس کے درمیان ہونے والے رافیل طیارے سودے کے سلسلے میں ایک اور پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے، جس پر 10 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔
سپریم کورٹ نے وکیل ونیت ڈھانڈا کی اس عرضی پر بدھ کو سماعت کے لیے حامی بھری ہے ،جس میں معاہدے کی تفصیلی معلومات سیل بند لفافے میں عدالت کو سونپنے کی مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومتوں کے دوران



طیارے کی قیمتوں کا تقابلی تجزیہ بھی سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے مسٹر ڈھانڈا کی عرضی سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ 10 اکتوبر کو رافیل سودے ہی متعلق ایک دیگر درخواست کے ساتھ سماعت کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ وکیل منوہر لال شرما نے بھی پہلے سے ہی ایک عرضی دائر کرکے رافیل سودے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ مسٹر ڈھانڈا کی عرضی میں رافیل طیارے کی تقابلی قیمت اور دونوں ممالک کے درمیان ہوئے معاہدے کی تفصیلات سیل بند لفافے میں عدالت کوسونپنے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.