the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
لکھنؤ: بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے نے ریزروریشن کے ایشو پر اپنی ہی حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ اتوار کو یہاں کے کانشی رام امرتی اپون میں منعقد ریلی میں ساوتری بائی نے کہاکہ میں ایم پی رہوں یا نہ رہوں لیکن ریزروریشن سے چھیڑ چھاڑ نہیں ہونے د وں گی۔

یہ مجھے کسی بھی قیمت پر منظور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائندگی کا معاملہ ہے ۔ اسے بھیک کہنا آئین کی بے عزتی ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کسی پارٹی اور لیڈر کا نام لئے بغیر اپنی ہی حکومت پر جم کر حملہ کیا۔انھوں نے کہا کہ میں ۶۷؍ کروڑ لوگ خط افلاس کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں



۔ایس سی ایس ٹی کے لوگوں کو عزت اور سکیوریٹی کیوں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ پیر چھوجانے دلت کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیاجاتا ہے۔

ہمارے سماج کا ایک شخص گھوڑے پر سوار ہوکر جائے تو اسے مار دیا جاتا ہے۔دلت خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے۔

ان کے استحصال میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بابا صاحب کی مورتیاں توڑی جارہی ہیں۔ہمارے عظیم شخصیات کی بے عزتی کی جارہی ہے۔

ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ پروگرام میں حصہ لینے آرہے لوگو ں کو روکنے کی کوشش کی گئی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.