: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سعودی/1جون(ایجنسی) فیشن کے معروف میگزین ووگ نے اپنے عربی ایڈیشن کو جون ماہ والے شمار کو خواتین کے نام کرتے ہو ئے ، سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے اور جنسی ہراساں کرنے کے قانون کی منظوری کے حوالے سے سرِورق پر سعودی شہزادی کی کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہو ئے تصویر شائع کی ہے ۔ اس ایڈیشن کی سب سے اہم کور اسٹار ایچ آ رایچ حیفا عبداللہ ال سعود Princess Hayfa bint Abdullah al-Saud ہیں ، جو ایک فنکارہ ہیں۔ سروق
میں سعودی شہزادی 1980 کے ماڈل کی ایک پرانی سرخ رنگ کی مرسڈیز 450 ایس ایل کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ہیں ، جو دنیا کو یہ بتا رہی ہیں کہ وہ کار چلانے والوں کے دستے کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں ۔
بادشاہ ابد اللہ کی بیٹی شہزادی حیفا نے کہا کہ " ہمارے ملک میں بہت ایسے قدامت پسند افراد ہیں جو تبدیلی سے ڈرتے ہیں ۔ ان کے لئے سب کچھ وہی ہے جو بھی وہ جانتے ہیں وہ اس سے باہرنہیں آنا چاہتے "۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ " ذاتی طور میں تبدیلیوں کو بہت خوش و خروش ہو کر ان کا استقبال کرتی ہوں"۔