: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ماسکو/5اکتوبر(ایجنسی) بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ روسی صدر ولادن پوٹین کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں ۔اس دورے میں دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کے ایجنڈے میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کا فروغ سرفہرست ہے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب روس سے تعلقات کو
انتہائی اہمیت دیتا ہے دونوں ممالک خودمختاری کے اصولوں ،دوستانہ روابط کے فروغ چاہتے ہیں اور داخلی امور میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی شاہ کے دورہ ماسکو کا مقصد شدت پسندی کی روک تھام اور دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے چیلنجز کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلیے مشترکہ حکمت وضع کرنا ہے۔