ذرائع:
سعودی عرب میں پیر کی صبح تقریباً 1:30 بجے پیش آنے والے بھیانک بس حادثے میں حیدرآباد کے کئی زائرین ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی حیدرآباد کے ٹور آپریٹر کے دفاتر پر ہنگامہ سا برپا ہوگیا، جنہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے زائرین کو روانہ کیا تھا۔ زائرین کے افراد خاندان، رشتہ دار اور عزیز دفتر پہنچ گئے اور اپنے پیاروں کی حالت کے
بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے شدید فکر مند دکھائی دیے۔ حیدرآباد کے دو آپریٹرس کے "المکہ ” کے ذریعے 16 اور "فلائی زون ٹریولز” کے ذریعے 24 زائرین نے ٹکٹ بک پروانے کی اطلاع ہے جبکہ دیگر افراد مختلف ایجنسی کے ذریعے روانہ ہوئے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کل 42 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ متاٹرین کے گھر والے اس بات کی تصدیق کے لیے بے قرار ہیں کہ آیا جاں بحق ہونے والوں میں ان کے عزیز شامل ہیں یا نہیں۔