the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10اگست (ایجنسی)سعودی عربیہ عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے اور پورے دنیا کے عازمین کا خیرمقدم ہے لیکن حج میں کسی طرح کا خلل ڈالنے اوراسے متاثر کرنے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ہندوستان میں سعودی سفیر ڈاکٹر سعود بن محمد ا لساطی نے کیا ہے۔

ڈاکٹر الساطی نے یہاں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حاجیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور پورے حج کو پرسکون انداز میں مکمل کرانے کے لئے سعودی حکومت نے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کا حج آئیڈیل تھا اور امید ہے کہ امسال بھی کسی کو کوئی



پریشانی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حج کو متاثر کرنے یا اس میں رخنہ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گااور حکومت خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹے گی۔


ایک سوال کے جواب میں سعودی سفیر نے بتایا کہ گذشتہ برس ایرانی حکومت کی طرف سے حج کا بائیکاٹ کیا گیا تھا لیکن اس مرتبہ بڑی تعداد میں ایرانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔جہاں ان کانہایت شاندار استقبال کیاجارہاہے اور ایرانیوں نے بھی سعودی انتظامات کی تعریف کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ قطرکے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باوجود وہاں سے آنے والے حاجیوں پر کسی طرح کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ہم ان کا بھی دلی خیرمقدم کریں گے۔البتہ یہ قطری حکومت پر منحصر ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو حج پرجانے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.