: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔جنوری مہینہ آتے ہی بعض طلباء کی خوشی کی انتہانہیں رہتی۔کیونکہ اس مہینے میں یکم جنوری کو سال نو کاجشن، سنکرانتی تہواراوریوم جمہوری کے تحت تعطیلات دیئے جاتے ہیں۔اس مرتبہ سنکرانتی تہوار کے تحت اسکول کے طلباء کو چھ دنوں تک تعطیل ملنےوالی ہے۔
ریاستی حکومت نےسنکرانتی تہوار کے تحت 12سے لیکر17جنوری تک تعطیل کااعلان
کیاہے۔اسکول ایجوکیشن کے ڈائرکٹرنے اعلان کیاہے کہ سوائے مشنری اسکولوں کے سبھی اسکولوں کو اس کااطلاق ہوگا۔
واضح رہے کہ12جنوری کو آپشنل ہالی ڈے اور13جنوری کو دوسرا ہفتہ ہونے کی وجہ سے اکثراسکولوں کو تعطیل رہتی یے۔اسی طرح 14جنوری کو بھوگی تہوار اور15جنوری کوبروزپیر سنکرانتی کے تحت عام تعطیل رہے گی۔اس کے علاوہ16جنوری کو کنوما کے تحت تعطیل دی گئی ہے۔جبکہ 25اور 26جنوری کوبھی تعطیل رہے گی۔