تلنگانہ 10 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) سنکرانتی کے موقع پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پتنگ بازی کا جوش عروج پر ہے۔ حیدرآباد سمیت دونوں ریاستوں کے شہروں اور قصبوں میں آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا ہے۔بازاروں میں ایل ای ڈی لائٹس والی اور کارٹون کرداروں کی پتنگیں خاص طور پر بچوں کی توجہ کا
مرکز بنی ہوئی ہیں، جبکہ رات کے وقت بھی روشن پتنگیں اڑا کر جشن منایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی روایتی مٹھائیوں اور پکوانوں کی خوشبوؤں سے ماحول مہک اٹھا ہے۔دیہی علاقوں میں رنگولی کے مقابلے اور نوجوانوں کے موسیقی پر رقص نے تہوار کی رونق بڑھا دی ہے، جس سے ہر طرف خوشی، رنگینی اور ثقافتی جوش کا منظر نظر آ رہا ہے۔