: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بہار 15 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) بہار بی جے پی کے سینئر لیڈر سمراٹ چودھری نے ریاست کے نئے چیف منسٹر کے طور پر حلف لے لیا۔ گورنر سید عطا حسنین نے راج بھون میں انہیں عہدے کا حلف دلایا، تقریب میں بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کے اہم قائدین شریک ہوئے۔سمراٹ چودھری بہار میں بی جے پی سے چیف منسٹر بننے والے پہلے لیڈر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل نتیش کمار
نے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد بی جے پی نے ڈپٹی چیف منسٹر سمراٹ چودھری کو یہ ذمہ داری سونپی۔ان کے ساتھ بیجندر پرساد یادو اور وجے کمار چودھری نے ڈپٹی چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر سابق چیف منسٹر نتیش کمار نے سمراٹ چودھری کو مبارکباد دیتے ہوئے نئی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔