the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 27 اکتوبر (یو این آئی) نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریجنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں اور ان کی پہلی شادی کروانے والے قاضی اور مذہبی رہنمانے کہا ہے کہ نکاح کے وقت وانکھیڑے اور ان کے والد داؤد عرف دنیشور وانکھیڑے تھے اور ڈاکٹر شبانہ قریشی مسلمان تھیں جبکہ سمیر وانکھیڑے اور ان کے خاندان کے افراد نے مسلمان ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ’ہندو‘ تھے بدھ کے روز ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے قاضی نے کہا کہ لڑکی کے والد نے مجھ سے شادی کے لیے رابطہ کیا تھا کیونکہ دونوں فریق



مسلمان تھے اس لیے نکاح ہو سکا ورنہ نکاح نہیں ہوسکتاتھا۔
غور طلب ہے کہ سمیر وانکھیڑے پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ترجمان نواب ملک نے بھی ایسے ہی الزامات لگائے ہیں کہ سمیر ہندو نہیں بلکہ مسلمان ہیں، لیکن سمیر کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ ان کی ماں مسلم فرقے سے تھیں اور والد ہندو تھے اور اسی لیے ان کا جھکاؤ دونوں طرف رہا ہے مگر اب یہ معاملہ آرین ڈرگ کیس سے الگ ہو کر ذاتی خاندانی الزامات تک محدود ہو کر رہ گیا ہے اور نواب ملک کبھی ان کی ذات کے بارے میں بیان دینے سے باز نہیں آ رہے ہیں تو کبھی کہہ رہے ہیں کہ سمیر جبراً وصولی کیا کرتے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.