اتر پردیش 14 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں نومبر 2024 کے تشدد معاملے میں عدالت نے پولیس افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ وبھانشو سدھیر کی عدالت نے اُس وقت کے سرکل انسپکٹر انوج چودھری
اور دیگر 11 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی۔یہ حکم یامین کی عرضی پر دیا گیا، جن کے مطابق ان کے 24 سالہ بیٹے عالم کو 24 نومبر 2024 کو شاہی جامع مسجد کے قریب پولیس فائرنگ میں گولی لگی تھی۔ عدالت کے فیصلے کے بعد پولیس اور ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔