the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ:19جنوری(یواین آئی) سماجو ادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعدریاست میں ایس پی کی حکومت بننے پر سماج وادی پنشن اسکیم کو ایک بارپھر شروع کیا جائے گا اکھلیش نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ایس پی حکومت میں سماج وادی پنشن اسکیم شروع کی گئی تھی۔ اس کے تحت تقریبا 50لاکھ غریب لوگوں کی مدد ہورہی تھی۔ پارٹی نے طے کیا ہے کہ ایس پی حکومت بننے پر اس اسکیم کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ اس میں مستفیدین کو 18ہزار روپئے ملیں گے۔ اس سے پہلے اس اسکیم کے مستفیدین کو 06ہزار روپئے



ملا کرتے تھے۔
اس دوران انہوں نے بی جے پی کی رکنیت اختیار کرنے والی ان کے ہی کنبے کی رکن اپرنا یادو کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا’ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ سماج وادی نظریات کی توسیع ہورہی ہے۔ہمیں امید ہے کہ ہمارے نظریات وہاں بھی پہنچ کر آئین اور جمہوریت کو بچانے کا کام کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ انتخابات میں اپرنا کو ایس پی کے ٹکٹ پر لکھنؤ کینٹ سے انتخابی میدان میں اتارا گیا تھا۔ وہ بی جے پی کیریتا بہو گنا جوشی سے ہار گئی تھیں۔ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر اسی سیٹ سے ان کے انتخابات لڑنے کے امکان ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.