اتر پردیش 29 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) ایودھیا ضلع میں 12 سالہ لڑکی کے مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کیس میں عدالت نے سماج وادی پارٹی کے قائد معید خان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا، جبکہ شریک ملزم اور ان کے ملازم راجو خان کو پوکسو ایکٹ کے تحت مجرم قرار دیا گیا۔ خصوصی عدالت نے راجو خان کی سزا کا اعلان بعد میں کرنے کا فیصلہ
کیا ہے۔یہ مقدمہ 29 جولائی 2024 کو پورا کلندر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران ڈی این اے شواہد کو فیصلہ کن مانتے ہوئے عدالت نے کہا کہ معید خان کا ڈی این اے فرانزک نمونوں سے میل نہیں کھاتا، جبکہ راجو خان کا ڈی این اے میچ ہوا۔ریاستی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ وہ معید خان کی بریت کے خلاف الہٰ آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔