the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
دہلی 8 فروری 2026 (اعتماد نیوز) نئی دہلی: واقع بزرگ صوفی حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ میں ایک دردناک حادثہ سے غم کی لہر دوڑ گئی۔ درگاہ کے سجادہ نشین سید محمد نظامی کا غسل خانے میں اچانک گیزر پھٹنے سے انتقال ہوگیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شام پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ گیزر کے پھٹنے سے باتھ روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔مقامی افراد اور درگاہ انتظامیہ کے اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کرامدادی کام



شروع کیا۔پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ سجادہ نشین سید محمد نظامی کی وفات پر درگاہ کے۔لوگ اور عقیدت مند گہرے صدمے میں ہیں۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر خراج تحسین اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔اس حادثے نے سبھی کو حیران اور غمزدہ کر دیا ہے۔ سجادہ نشین سید محمد نظامی کی ناگہانی وفات پر درگاہ اور ان کے اہل خانہ کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.