the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 07 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ واشنگٹن کے دوران ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت کے باوجود ، روس سے ایس- 400 اینٹی میزائل سسٹم کی خریداری کی بابت دونوں ممالک کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے آج یہاں بہ ضابطہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور سیکرٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا سے ملاقات میں ایس-400 سودے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔ ہم نے اپنا نقطہ نظر تفصیل سے بیان کیا ہے اور اس پر بات چیت جاری ہے۔
مسٹر باغچی نے کہا کہ



محترمہ شرمن کے ساتھ میٹنگ کے میں بہت تعمیری اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔ ہمارے مابین مختلف شعبوں میں قریبی تعاون اور تبادلے جاری ہیں۔
ہندوستان نے تقریباً تین سال قبل2018 میں روس سے ایس -400 اینٹی میزائل سسٹم 5.4 ارب ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا ، لیکن امریکہ کے دباؤ میں اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو پا رہا ہے۔ ہندوستان کی شمالی سرحد پر چین کی طرف سے درپیش چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کو اس ڈیفنس سسٹم اشد ضرورت ہے۔ چین نے ہندوستانی سرحد کے قریب ایس- 400 اینٹی میزائل سسٹم بھی تعینات کیا ہے۔ اس سسٹم کی پہلی کھیپ رواں سال دسمبر میں آنے کا امکان ہے۔ ممکن ہے کہ امریکہ سی اے اے ٹی ایس اے قانون کے تحت ہندوستان پر پابندیوں کا اعلان کر سکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.