تلنگانہ 22 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) نظام آباد پارلیمانی حلقے کے جائزہ اجلاس میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب کانگریس کے سینئر قائد جیون ریڈی کا غصہ بھڑک اٹھا۔ گاندھی بھون میں منعقدہ اجلاس میں بی آر ایس کے جگتیال ایم ایل اے سنجے کی موجودگی پر برہم ہوتے ہوئے جیون ریڈی نے سخت اعتراض کیا اور اجلاس
کے بیچ ہی واک آؤٹ کر گئے۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ بی آر ایس ایم ایل اے کو کانگریس کے اندرونی اجلاس میں کیسے جگہ دی گئی، جبکہ وہ اب بھی بی آر ایس سے وابستہ ہونے کا حلف نامہ دے چکے ہیں۔ جیون ریڈی نے کہا کہ دس برس تک بی آر ایس کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے لیے یہ منظر ناقابلِ قبول ہے۔