: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) وزارت داخلہ نے بدھ کو واضح کیا کہ دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر رہنے والے روہنگیاؤں کو دہلی میں فلیٹ نہیں دیئے جائیں گے اور انہوں نے اس سلسلے میں کسی طرح کی کوئی
ہدایت نہیں دی ہے ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ میڈیا کے ایک حصے میں یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ روہنگیا کمیونٹی کے لوگوں کو دارالحکومت کے بکر والا میں اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے لیے بنائے گئے فلیٹس دیے جائیں گے۔