the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
نئی دہلی ، یکم مئی (یواین آئی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمان محمد شہاب الدین کا ہفتہ کے روز کورونا سے انتقال ہوگیا۔ تہاڑ جیل کے ڈی جی سندیپ گوئل نے شہاب الدین کی موت کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہاب الدین کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آج آخری سانس لی ۔ آر جے ڈی کے دبنگ لیڈر قتل کے سنگین معاملے



میں دہلی کی تہاڑ جیل میں سزا کاٹ رہے تھے ۔
پارٹی لیڈر تجسوی یادو نے شہاب الدین کی موت پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ’’ سابق رکن پارلیمان محمد شہاب الدین کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے بے وقت موت کی خبر افسوسناک ہے ۔ خدا ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ، سوگوار کنبے اور بہی خواہوں کو قوت برداشت عطا کرے۔ ان کی موت پارٹی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ‘‘ ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.