the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی: 11 ستمبر (یو این آئی) آج انسداد منشیات اسکواڈ کی ایک خصوصی عدالت نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کے زاویے سے تحقیقات کے بعد گرفتار بالی ووڈ اداکارہ اور سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور اس کے بھائی شیوک چکرورتی سمیت جملہ 6 ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت میں این سی بی کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ریا چکرورتی نے نہ صرف منشیات کا استعمال کیا بلکہ وہ منشیات کی فروخت ، حمل و نقل میں بھی ملوث تھی ، منشیات کے نیٹ ورک سے منسلک جس کی وجہ سے اس کی ضمانت منظور نہیں کی جانی چاہئے۔
عدالت نے کہا کہ بادی النظرمیں ملزمین کے خلاف شواہد موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔عدالت کل سماعت کو ملتوی کرنے کے بعد آج جمعہ کو جج جی۔این۔گؤرو نے فریقین کے بیانات سننے کے بعد اپنے فیصلے میں اس کیس سے جڑے اور سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کے زاویے سے تحقیقات کے بعد گرفتار کیے گئے ریا اور اس کے بھائی شوک کے علاوہ دیپش ساونت ، سیموئیل مرندڈا اور دو مبینہ منشیات فروش زید ولاترا اور باسط پریہار کو ضمانت سے انکار کردیا گیا۔

کیونکہ مجسٹریٹ عدالت نے بدھ کے روز ان کی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔ اس کے وکیل ستیش مانے شندے کے ذریعہ دائر کردہ ایک تازہ درخواست میں ، 28 سالہ اداکارہ نے "بے گناہ" ہونے کا دعوی کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ، "اس نے کسی بھی قسم کا جرم نہیں کیا



ہے اور اسے اس مقدمے میں جھوٹے طور پر پھنسایا گیا ہے۔" جمعرات کا فیصلہ وکیل ستیش مانے شندے ، خصوصی پبلک پراسیکیوٹر اتول سرپنڈے اور این سی بی کے تفتیشی افسر کرن بابو کی موجودگی میں خصوصی جج کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی سماعت کے بعد آیا ہے۔
ریا کے بھائی شوک چکرورتی کی عدالتی تحویل میں توسیع کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، سوشانت سنگھ راجپوت کے سابق منیجر سیموئیل مرندا اور مبینہ منشیات فروش زید ولاترا اور باسط پریہار کو ممبئی سیشن عدالت نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ان سب نے ضمانت کے لئے درخواست دی تھی لیکن معاملہ جمعرات تک ملتوی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ انسداد منشیات اسکواڈ نے ریا کو 8 ستمبر کو گرفتار کر لیا تھا۔ اور گرفتاری کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسے ممبئی کی ایک مقامی عدالت میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ جہاں عدالت نے اسے 14 دنوں کے لیے 22 ستمبر تک کی عدالتی تحویل میں رکھنے کے احکامات دیے تھے، جس کے بعد دفاعی وکلاء نے ریا کی ضمانت کی درخواست پیش کی تھی جسےر عدالت نے نامنظور کردیاتھا۔ جسکے بعد آج ریاچکرورتی کے وکلاء نے مقامی عدالت کے اس حکم کو چیلنج کیا۔ جس کی جمعرات کو سماعت کے بعد عدالت نے اگلی سماعت آج 11 ستمبرکو مقرر کی تھی۔ آج سماعت کے بعد جج جی۔این۔گؤرو نے تمام چھ ملزمین کی ضمانت نا منظورکر دی ۔ 
ریا کو این ڈی پی ایس ایکٹ سیکشن 8 (سی) ، 20 (بی) (II) ، 22 ، 27 اے ، 28 اور 29 کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.