ذرائع:
بہار کے بعد اب الیکشن کمیشن نو ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن شروع کر رہا ہے۔ اس کا آغاز منگل 4 نومبر سے ہوگیا ہے۔ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایس آئی آر کا عمل 7 فروری 2026 کو حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 51 کروڑ
ووٹر ہیں۔بہار کے بعد ایس آئی آر کا یہ دوسرا مرحلہ ہے۔ بہار میں حتمی ووٹر لسٹ 30 ستمبر کو شائع ہوئی تھی۔ بہار میں ووٹر لسٹ میں تقریباً 7.42 کروڑ نام شامل تھے۔ دوسرے مرحلے میں جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایس آئی آر کا انعقاد کیا جائے گا ان میں انڈمان اور نکوبار جزائر، لکشدیپ، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، کیرالہ، مدھیہ پردیش، پڈوچیری، راجستھان، تمل ناڈو، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔