ذرائع:
وزیرِ مال، ہاؤسنگ و اطلاعات و تعلقاتِ عامہ پی سرینواس ریڈی کی صدارت میں حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز میں اقلیتوں کے مسائل پر ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین جوبلی ہلز کے رکنِ اسمبلی نوین
یادو بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بالخصوص سرکاری اراضی کے تحفظ اور جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں اقلیتی طبقہ کو درپیش قبرستان کے دیرینہ مسئلہ کے حل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ٹمریز کے وائس چیئرمین فہیم قریشی اور سیکریٹری اقلیتی بہبود بی۔ شفیع اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے